اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس کی سرکاری کمپنی روس اوبورون ایکسپورٹ کے نائب سربراہ سر گئی گوروے سلاوسکی نے بین الاقوامی نمائش رشیا آرمز ایکسپو 2015ء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 15برسوں کے دوران عالمی منڈی میں اسلحہ کی فروخت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے جو بتدریج بڑھ رہا ہے۔
سرگئی گورے کے مطابق گزشتہ 15برسوں کے دوران 85 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت ہوئے جبکہ 20 ویں صدی میں یہ فروخت 28 ارب ڈالر رہی۔ انہوں نے کہاکہ اسلحہ کی فروخت میں تیزی کیساتھ اضافے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ مختلف ممالک میں کشیدگی اور دہشت گردی کے خلاف جنگی آپریشنز ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ممالک کی افواج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کئے جانے کا وقت آ گیا ہے۔
مزید برآں بعض ممالک دفاعی بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے علاقائی سطح پر اپنی لیڈر شپ کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے کہ12ستمبر تک جاری رہنے والی رشیا آرمز ایکسپو 2015ء کی بین الاقوامی نمائش میں 160کمپنیاں اور23ممالک حصہ لے رہے ہیں۔
.......
/169